ڈرامہ سیریل ’فرقہ عشق‘ کے رائٹر ڈائریکٹر اور فنکاروں کے خلاف مقدمہ درج

درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذکورہ ڈرامے سے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں


Mian Asghar Saleemi November 19, 2023
فوٹو : انٹرنیٹ

او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر چلنے والے ڈرامہ سیریل 'فرقہ عشق' کے رائٹر، ڈائریکٹر اور فنکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے تھانہ سول لائن میں اداکارہ حبا بخاری، ثنا فخر، اداکار ارسلان نصیر، اکبر اسلم، فرحان گوہر، رائٹر خرم عباس اور ڈائریکٹر حسن طلعت کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

fir

ڈرامے کے خلاف درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذکورہ ڈرامے سے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں اس لئے ڈرامے کو فوری طور پر بند کرکے نامزد ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |