گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستانی وفد بات چیت کے لیے ایران پہنچ گیا

گیس پائپ لائن منصوبے میں پاکستان اپنے حصے کی پائپ لائن کی تعمیر کی ڈیڈلائن میں توسیع کی درخواست کرے گا، ذرائع


INP November 15, 2023
گیس پائپ لائن منصوبے میں پاکستان اپنے حصے کی پائپ لائن کی تعمیر کی ڈیڈلائن میں توسیع کی درخواست کرے گا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

پاکستانی وفد پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت کیلیے تہران پہنچ گیا۔

پاکستانی وفد نگران وزیر توانائی محمد علی کی سربراہی میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت کیلیے تہران پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا گیس پائپ لائن منصوبے پر بات کرنے سے ہی انکار

پاکستانی وفد میں پیٹرولیم ڈویژن کی کمپنی انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز کے ایم ڈی ندیم باجوہ بھی شامل ہیں جب کہ نگران وزیر توانائی محمد علی ایرانی ہم منصب سے مذاکرات کریں گے جس میں انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز کے حکام بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائن منصوبے میں پاکستان اپنے حصے کی پائپ لائن کی تعمیر کی ڈیڈلائن میں توسیع کی درخواست کرے گا، جرمانے سے بچنے کیلئے پاکستان کو مارچ 2024 تک ایرانی سرحد تک اپنے حصے کی پائپ لائن تعمیر کرنی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |