عازمین حج کیلیے اخراجات میں ڈیڑھ لاکھ تک کمی کا امکان

10سال سے کم بچہ بھی حج پر روانہ، 80 برس والا مدد گار ساتھ لے جاسکے گا


INP November 14, 2023
10سال سے کم بچہ بھی حج پر روانہ، 80 برس والا مدد گار ساتھ لے جاسکے گا (فوٹو فائل)

عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، آئندہ برس حج پہلے سے سستا ہوگا۔

گزشتہ سال کے حج اخراجات میں ایک سے ڈیڑھ لاکھ تک کی کمی متوقع ہے، یاد رہے کہ گزشتہ سال عازمین حج سے11لاکھ75ہزار روپے وصول کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری حج اسکیم، فی کس11لاکھ وصول کیے جائیں گے


نظرثانی شدہ حج پالیسی دوبارہ منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے اور بدھ کو اجلاس میں پالیسی منظور ہونے کا امکان ہے، نظرثانی شدہ پالیسی میں نجی حج ٹور آپریٹرز کے مطالبے پر2ترامیم شامل ہیں۔

پالیسی کے تحت10برس سے کم عمر بچے بھی حج پر جاسکیں گا اور80برس سے زائد عمر کے عازمین کو مددگار ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی،سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں رواں ماہ سے وصول کیے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |