کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی رقم بڑھادی گئی

جرمانوں کی رقم میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے نافذ العمل ہوگا، ٹریفک پولیس کی شہریوں سے قوانین پر عمل کی اپیل


Sajid Rauf October 25, 2023
(فوٹو: فائل)

ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی رقم میں اضافہ کردیا۔

شہر قائد میں سڑک پرغلط سمت میں موٹر سائیکل چلانے پر 2 ہزار روپے جب کہ کار یا جیپ چلانے پر 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ اسی طرح لائٹ ٹریفک وہیکل پر 4 ہزار اور ہیوی ٹریفک وہیکل پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ٹریفک سگنل کی پروا نہ کرنا یا نافرمانی کرنے پر موٹر سائیکل پر500،کار،جیپ پر500،لائٹ اورہیوی ٹریفک وہیکل پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔ سیفٹی ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 500 روپے جرمانہ ہوگا۔ لاپروائی اور بے احتیاطی سے ڈرائیونگ کرنے پرموٹرسائیکل پر1200 روپے،کار یا جیپ پر1500،لائٹ ٹریفک وہیکل پر 2 ہزار اور ہیوی ٹریفک وہیکل پر ڈھائی ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ڈرائیونگ لائسنس کے بغیرموٹرسائیکل چلانے پر ایک ہزار، کار یا جیپ پر 1500، لائٹ ٹرئفک وہیکل پر 2 ہزار اور ہیوی ٹریفک وہیکل پر ڈھائی ہزار جرمانہ ہوگا۔ غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل چلانے پر 700،کار یا جیپ پر1000،لائٹ ٹریفک وہیکل پر1500 اورہیوی ٹریفک وہیکل پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

کم عمر فرد کے گاڑی چلانے پر موٹر سائیکل پر 1500، کاریا جیپ پر 2 ہزار، لائٹ ٹریفک وہیکل پر 3 ہزار اور ہیوی ٹریفک وہیکل پر 4 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ مقررہ حد سے تیز ڈرائیونگ پر موٹر سائیکل پر 700، کار یا چیپ پر ایک ہزار ، لائٹ ٹریفک وہیکل پر 1500 اورہیوی ٹریفک وہیکل پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

مسافر گاڑیوں میں مقررہ تعداد سے زیادہ سواریاں بٹھانے پر کار یا جیپ پر 600 ، لائٹ ٹریفک وہیکل 1500 اور ہیوی ٹریفک پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔ سامان اٹھانے والی گاڑیوں میں اوورلوڈنگ کرنے پر لائٹ ٹریفک وہیکل پر1000 اورہیوی ٹریفک وہیکل پر 1500 روپے جرمانہ ہوگا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق جرمانوں میں اضافہ یکم نومبر سے نافذ العمل ہوگا۔ اس حوالے سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی زحمت و پریشانی سے بچنےکے لیے قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں