کراچی مدرسے کے تین طلبا کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین

بچوں کی بازیابی کے لیے آنے والی تاوان کی کال فیک تھی جس کی تصدیق کرلی گئی ہے، ایس ایس پی


طحہ عبیدی October 17, 2023
فوٹو: ایکسپریس

مدرسے سے غائب ہونے والے 3 طلبا کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، بچے اپنی مرضی سے چلے گئے تھے جنہیں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے بازیاب کرالیا۔

ایس ایس پی ذیشان صدیقی نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ 23 ستمبر کو مدرسےسے غائب ہونےو الے 3 بچے بازیاب کرالیے گئے ہیں، بچے اپنی مرضی سے غائب ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ایس پی علینہ راجپر نے اے وی سی سی کے ساتھ مل کر چھاپہ مار کارروائی کے دوران بلال کالونی سے بچوں کو بازیاب کرایا۔

ایس ایس پی ذیشان صدیقی کے مطابق بریگیڈ تھانے کی حدود میں مدرسے سے تین بچے اپنی مرضی سے غائب ہوئے تھے جن کے اغوا کا مقدمہ تھانے میں درج کرایا گیا تھا، بچوں کی بازیابی بلال کالونی سے ممکن ہوئی ہے اور بچے اپنی مرضی سے لاپتا ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ بچوں کی بازیابی کے لیے آنے والی تاوان کی کال فیک تھی جس کی تصدیق کرلی گئی ہے۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |