آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات پچاس منٹ تک جاری رہی، سابق صدر نے سربراہ جے یو آئی سے خوش دامن کے انتقال پر تعزیت کی


رضوان غلزئی October 16, 2023
فوٹو مولانا فضل الرحمان فیس بک

سابق صدر آصف علی زرداری اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اپنے پرانے اتحادی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔

سابق صدر نے جے یو آئی سربراہ سے ان کی خوش دامن کے انتقال پر تعزیت کی جبکہ دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت ہوئی۔

جے یو آئی ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری سربراہ جے یو آئی سے ان کی خوش دامن کے انتقال کے بعد اظہار تعزیت کیلئے آئے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان 50 منٹ تک ملاقات جاری رہی، ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری ، ڈاکٹر عاصم حسین، مولانا اسعد محمود اور رخسانہ بنگش بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کے امور بھی زیر غور آئے، یہ ملاقات ایسے تناظر میں ہوئی جب جے یو آئی اور پیپلز پارٹی قیادت کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے کے دوران فاصلے بڑھے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی اور الزام تراشی بھی کی جاتی رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں