مکی آرتھر کے بیان پر سابق اسٹارز غصے میں آگئے

ہم یہ سننا چاہتے ہیں کہ کلدیپ یادیو کے خلاف آپ کا پلان کیا تھا، وسیم اکرم


Sports Desk October 16, 2023
جذباتی باتیں کرکے توجہ شکست سے نہ ہٹائیں، کام پر دھیان دیں، معین خان۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

'ادھر ادھر کی باتیں نہ کریں، یہ بتائیں ٹیم کیوں ہاری' مکی آرتھر کے بیان پر سابق اسٹارز بھڑک اٹھے۔

بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میچ میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا تھا کہ یہ آئی سی سی کا نہیں بلکہ بی سی سی آئی کا کوئی ایونٹ لگ رہا تھا، ان کے اس بیان پر سابق اسٹارز نے انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ آئی سی سی کے بجائے بی سی سی آئی کا ایونٹ لگ رہا ہے، مکی آرتھر


وسیم اکرم کہتے ہیں کہ مجھے تو سمجھ نہیں آتی انھوں نے ایسی بات کی کیوں ہے، آپ ہمیں یہ بتائیں کہ آپ کا کلدیپ یادیو کے حلاف پلان کیا تھا، ہم آپ سے یہ سننا چاہتے ہیں، بیکار باتیں نہیں سننا چاہتے، آپ کیا سمجھتے ہیں کہ اس سے آپ بچ جائیں گے، ایسا نہیں ہوسکتا۔


ایک اور سابق کرکٹر معین خان نے کہا کہ مکی آرتھر توجہ شکست سے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں، وہ اس معاملے کو ایک جذباتی رنگ دینا چاہتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ انھیں ادھر ادھر کی باتیں کرنے کے بجائے اپنے کام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، انھوں نے جو کہا وہ ٹھیک ہوگا لیکن انھیں یہ باتیں نہیں کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔