سعودی ویژن 2030 سالانہ 10 لاکھ ملازمتیں دی جائیں معاون خصوصی وزیراعظم

پاکستان کے افرادی قوت کے وسائل میں حصہ بڑھانے کے حوالے سے تجاویز کی حمایت کرتا ہوں، سعودی سفیر


APP October 15, 2023
پاکستان کے افرادی قوت کے وسائل میں حصہ بڑھانے کے حوالے سے تجاویز کی حمایت کرتا ہوں، سعودی سفیر۔ فوٹو: اے پی پی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے سعودی ویژن2030 کے لیے سالانہ10لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں کو شامل کرنے پر زور دیا ہے ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل جواد سہراب ملک نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کے دوران سعودی ویژن2030 کے لیے سالانہ10لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں کو شامل کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اپنے وژن کی تکمیل کے لیے پاکستان سے کثیر تعداد میں افرادی قوت کو ملازمت فراہم کرے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ساتھ ایک ارب ڈالرز سے زائد کے معاہدے ہوں گے،سعودی سفیر

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ہنر مند ، نیم ہنر مند اور غیر ہنر مند افرادی قوت کا یہ حجم سعودی عرب کو اپنی متنوع افرادی قوت کی ضروریات کو موثر طریقے سے پورا کریگی۔

سعودی سفیر نے پاکستان کے افرادی قوت کے وسائل میں حصہ بڑھانے کے حوالے سے جواد سہراب ملک کی پیش کردہ تجاویز کی حمایت کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں