پیٹرولیم مصنوعات 16 اکتوبر سے مزید سستی ہونے کا امکان

ریٹ کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 22روپے کمی بنتی ہے


News Agencies October 06, 2023
ریٹ کے مطابق پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 22روپے کمی بنتی ہے۔ فوٹو :فائل

عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں 16اکتوبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔

عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اب 7ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی ہے، تاہم جمعرات کے روز گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 92جبکہ عالمی منڈی میں 84ڈالر پر آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے 5 سے 19 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ

اس ریٹ کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 22روپے کمی بنتی ہے جبکہ ڈیزل کی موجودہ قیمت میں بھی 20روپے سے زائد کی کمی بنتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں