ریلوے پولیس نے ڈاکٹری نسخے سے مسافر ڈھونڈ کر سونے سے بھرا پرس لوٹا دیا

ٹریس کرنے پر قیمتی پرس کو تصدیق کے بعد باحفاظت خاتون کے حقیقی بیٹے کے حوالے کیا گیا


Khabar Nigar October 05, 2023
ٹریس کرنے پر قیمتی پرس کو تصدیق کے بعد باحفاظت خاتون کے حقیقی بیٹے کے حوالے کیا گیا

ریلویز پولیس راولپنڈی ڈویژن نے ایمانداری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر گم ہونے والا مسافر خاتون کا قیمتی پرس ڈھونڈ کر اسکے بیٹے کےحوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی رہائشی خاتون مسافر بشرٰی ٹرین 103 اپ میں سفر کرنے کے بعد ریلوے اسٹیشن چکلالہ اتری جہاں پر وہ اپنا قیمتی پرس جس میں 1 لاکھ 44 ہزار روپے، لاکھوں مالیت کی چار سونے کی انگوٹھیاں، اے ٹی ایم اور شناختی کارڈ موجود تھا بھول گئی تھی۔

چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر تعینات ریلویز پولیس کے اے ایس آئی ادریس نے پرس کو اپنی تحویل میں لیکر پرس میں موجود ڈاکٹری نسخہ میں درج نمبر کے ذریعے مسافر خاتون کو ٹریس کیا۔

ٹریس کرنے پر قیمتی پرس کو تصدیق کے بعد باحفاظت خاتون کے حقیقی بیٹے کے حوالے کیا گیا۔قیمتی پرس کی باسلامت واپسی پر خاتون نے ریلویز پولیس کی ایمانداری اور قابلِ تحسین اقدام پر اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔