قیدی نے فن پارے بیچ کر 10 لاکھ روپے والدہ کو عمرہ ادائیگی کیلیے دے دیے

اغوا برائے تاوان کے قیدی اعجاز ولد تسلیم کے فن پارے 13 لاکھ روپے میں فروخت ہوئے


Sajid Rauf October 05, 2023
فوٹو : اسکرین گریب

سینٹرل جیل میں ایک قیدی نے فن پاروں سے حاصل ہونے والی رقم میں سے 10لاکھ روپے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے والدہ کے سپرد کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل میں قید اغوا برائے تاوان کے قیدی اعجاز ولد تسلیم کے فن پارے 13 لاکھ روپے میں فروخت ہوئے، قیدی اعجاز نے فن پاروں سے حاصل ہونے والی رقم میں سے 10 لاکھ روپے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے والدہ کے سپرد کر دیے۔

قیدی اعجاز کا کہنا ہے کہ رقم دن رات کی محنت کی کمائی ہے جو وہ اپنے والدہ کے سپرد کر رہا ہے، قیدی نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس رقم سے والدہ عمرے کی سعادت حاصل کریں۔

قیدی اعجاز کی والدہ نے اللہ تعلیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کا بیٹا اس مقام پر ہے کہ اس نے اپنی محنت کی کمائی سے انہیں عمرے کی سعادت حاصل کر کے لیے رقم دی ہے، قیدی کی والدہ نے قائم مقام آئی جی جیل خانہ جات محمد حسن سہتو اور دیگر کا بھی شکریہ ادا کیا۔


قائم مقام آئی جی جیل خانہ جات محمد حسن سہتو نے ایکسپریس کو بتایا کہ قیدی اعجاز نے 3 لاکھ روپے اپنی بہن کی شادی کے لیے بھی دیے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ قیدی اعجاز اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں گرفتار ہوا تھا اور عدالت نے قیدی کو 25سال کی سزا سنائی تھی، قیدی اعجاز 14 دسمبر 2013 سے جیل میں قید ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں