تیل گیس کی ضروریات کیلیے منصوبہ تیار وزیر توانائی

تلاش کی سرگرمیوں کو تیز کیا جا رہا ہے، سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، امارات نیوز ایجنسی کو انٹرویو


APP October 05, 2023
 ماضی میں ان پہلوں پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی،امارات نیوز ایجنسی کو انٹرویو ۔ فوٹو: فائل

نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے ملک بھر میں تیل اور گیس کی تلاش کی سرگرمیوں کو تیز کرکے مستقبل کی تیل اور گیس کی ضروریات کو موثر انداز میں پورا کرنے کیلیے حکومت حکمت عملی تیار کر رہی ہے، اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

ابوظبی میں اے ڈی آئی پی ای سی کانفرنس کے موقع پر امارات نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم) کے ساتھ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا ہم شیل (سلیٹی) گیس اور ٹائیٹ گیس کے حوالے سے پالیسی تیار کر رہے ہیں، ہم پہلے ہی آن شور اور آف شور تلاش کے لیے دسمبر میں بولیوں کا اعلان کر چکے ہیں۔

نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال اے ڈی آئی پی ای سی میں پاکستان کی موثر موجودگی ہے جس میں ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ اور متعلقہ شعبوں سے تعلق رکھنے والی تقریبا 10 کمپنیاں شامل ہیں، یقینا یہ ایک امید افزا آغاز ہے اور پہلے ہی دن ہم نے ایک قابل ذکر ردعمل دیکھا ہے۔

محمد علی نے ڈی کاربنائزیشن اور الیکٹرائزیشن پر زور دیتے ہوئے کہا یہ مستقبل کے لیے پاکستان کی توانائی کی حکمت عملی کے اہم اجزا ہیں۔ اگرچہ ماضی میں ان پہلوں پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی تھی لیکن اب ان پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے، ہم نے ادائیگی کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |