میرشکیل الرحمن کے خلاف آخری حد تک جاؤں گا عمران خان

جنگ اورجیو کومیرے خلاف مہم چلانے اورذاتیات پر اترنے کاکوئی حق نہیں، عمران خان


جنگ اورجیو کومیرے خلاف مہم چلانے اورذاتیات پر اترنے کاکوئی حق نہیں، عمران خان۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ سیاسی لیڈر ہونے کے ناطے ملک کے دفاعی اداروں کا دفاع کرنا میرا حق ہے، جنگ اورجیو کومیرے خلاف مہم چلانے اورذاتیات پر اترنے کاکوئی حق نہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ میرشکیل الرحمن نے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی لیکن اسے علم نہیں تھا کہ میں الٹا اس پر حملہ کروں گا،میرشکیل الرحمن بلیک میل کرنے کی تاریخ رکھتاہے، جیو ایک بڑا میڈیا گروپ ہے، میرشکیل بادشاہ اورفرعون کی طرح رہتا ہے،وہ دبئی میں بیٹھ کرپاکستان کوچلاناچاہتاہے، اپنی مرضی کاوزیراعظم لانا چاہتاہے لیکن میں اس سے نہ ڈروں گا اور نہ ہی پیچھے ہٹوں گا، آخری حد تک جائوں گا۔

انہوں نے کہاکہ جنگ اور جیو کی بیرونی فنڈنگ، ٹیکس معافی، قرضے اور باقی تمام کرپشن منظر عام پر لائوں گا۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کی کور کمیٹی کااجلاس بلایا ہے اس میں جنگ اورجیو کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کرینگے اور ایک فرعون کی جانب سے منتخب امیدواروں کو بلیک میل کرنے کی تحقیقات کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ جنگ اور جیو مسلم لیگ(ن) کامیڈیا سیل بن چکا ہے، حکمران جماعت نے پیسہ خرچ کرکے بڑے میڈیاہائوس کو خریدا ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔