پاکستان چین کا ریڈیو ٹی وی انڈسٹری میں تعاون بڑھانے کا عزم

مرتضیٰ سولنگی کی چین میں ٹی وی فیسٹول میں شرکت، چینی وزیر نیشنل ریڈیو سے ملاقات؎


APP September 26, 2023
مرتضیٰ سولنگی کی چین میں ٹی وی فیسٹول میں شرکت، چینی وزیر نیشنل ریڈیو سے ملاقات؎ (فوٹو : انٹرنیٹ)

پاکستان اور چین نے ریڈیو، ٹی وی انڈسٹری میں تعاون بڑھانے کا عزم کیا ہے۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے چین کے شہر نانجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے زیر اہتمام ٹیلی وژن فیسٹول 2023 میں شرکت کی۔ اس موقع پر چین کے وزیر برائے نیشنل ریڈیو اور ٹیلی وژن ثائو شومی نے وزیر اطلاعات سے ملاقات کی۔

دونوں وزرا نے ریڈیو اور ٹیلی وژن کی صنعت میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین میڈیا ٹیکنالوجی کی جدت اور صحافیوں کے تبادلہ کو فروغ دینے کا بھی اعادہ کیا گیا۔

مرتضیٰ سولنگی نے پی ٹی وی پر chinese hourکے آغاز کی تجویز پیش کی اور چینی ذرائع ابلاغ کی پاکستان میں سرگرمیوں کو فروغ دینے پر زور دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں