کراچی ڈکیتی کے دوران سوتیلی خالہ کو قتل کرنے والا بھانجا گرفتار

ملزم نے اورنگی ٹاؤن میں 14 ستمبر کو گھر میں گھس کر ڈکیتی کی اور شناخت کے خوف سے خاتون کو قتل کیا تھا، پولیس


طحہ عبیدی September 18, 2023
فوٹو ایکسپریس

شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گھر میں گھس کر خاتون کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو رشتے کے اعتبار سے مقتولہ کا بھانجا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق ضلع ویسٹ پولیس نے گھر میں واردات کے دوران خاتون کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے مورخہ 14 ستمبر 2023 کو سیکٹر 13F میں گھر میں داخل ہوکر واردات کے دوران خاتون کو تیز دھار آلہ سے وار کرکے قتل کیا اور نقدی لے کر فرار ہوگیا تھا۔

واردات کا مقدمہ مقتولہ کی بیٹی کی مدعیت میں تھانہ پاکستان بازار (اورنگی ٹاؤن) میں درج کیا گیا۔

مقدمہ اندراج کے بعد پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے تفتیش شروع کی اور ملزم کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوئی۔ ایس ایچ او اورنگی نے ایس آئی او اورنگی کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا جس کی شناخت دلشاد ولد خطاب علی کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر مقتولہ کے گھر سے لوٹی گئی نقدی رقم 15,00,000 (15 لاکھ روپے) برآمد کرلی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم مقتولہ کا بھانجہ ہے، جسے گھر میں پیسوں کا معلوم تھا اور اُس نے خالہ کا گھر میں اکیلا ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے واردات کی اور اس دوران پہچاننے کے خوف سے انہیں قتل کیا۔

ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔ پولیس نے ملزم کو ضابطے کے تحت گرفتار کرکے مزید کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا۔

ایس ایچ او ارنگی ٹاؤن کے مطابق گرفتار ملزم مقتولہ کے شوہر کی مرحومہ بہن کے شوہر کی دوسری بیوی کا بیٹا ہے جسے گھر میں نقدی کا عمل تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |