تجارتی خسارے میں 2 ماہ کے دوران 39 فیصد کمی

اشیائے خوراک کی برآمدات میں جاری مالی سال میں 6فیصد کمی ریکارڈ کی گئی


APP September 16, 2023
گوشت اور اس سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمد میں 75.7فیصد کا اضافہ ریکارڈ۔ فوٹو: فائل

ملک کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 39 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اور اگست میں پاکستان کے تجارتی خسارے کا حجم 3.948ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 39فیصد کم ہے۔

دوسری جانب ملک سے اشیائے خوراک کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر6فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: تجارتی خسارہ اور جاری کھاتہ کو درپیش خسارے میں کمی

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں اشیائے خوراک کی برآمدات سے 766ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6فیصد کم ہے۔

مزید برآں گوشت اور گوشت سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات میں جولائی 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 75.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ برائے شماریات کے مطابق جولائی 2022 کے مقابلے میں جولائی 2023 کے دوران گوشت اور اس سے تیارکردہ مصنوعات کی برآمدات میں 75.7 فیصد اضافہ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |