سائفر کیس چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سماعت اٹک جیل میں ہوگی

وزارت قانون و انصاف نے سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں جاری رکھنے کی منظوری دے دی


فیاض محمود September 12, 2023
فوٹو فائل

وزارت قانون و انصاف نے سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اٹک جیل میں کی جائے گی۔

وزارت قانون و انصاف نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کی سماعت کی منظوری دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

مزید پڑھیں: سائفر کیس؛ اٹک جیل میں سماعت کیخلاف عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل پر وزارت قانون و انصاف کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

دوسری جانب شاہ محمود قریشی کیخلاف درج سائفر کیس کی سماعت اسلام آباد میں ہی ہوگی اور انہیں چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں