کراچی پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ بیشتر ایس ایچ اوز تبدیل

شہر کے 97 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کردیے گئے، نوٹی فکیشن جاری


طحہ عبیدی September 12, 2023
فوٹو فائل

آئی جی سندھ کی تبدیلی کے بعد کراچی پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

نئے کراچی پولیس چیف خادم حسین رند کی ہدایت پر شہر کے 35 ایس ایچ اوز سمیت 97 پولیس افسران کو مختلف ڈسٹرکٹس میں تبادلہ کیا گیا جس کے بعد ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے بڑے پیمانے پر نئے ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے حکمنامے جاری کر دیے.

گزشتہ روز ڈی آئی جی ایڈمن عمران یعقوب کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں شہر کے مختلف تھانوں کے 35 ایس ایچ اوز سمیت 97 پولیس افسران کے مختلف ڈسٹرکٹس سینٹرل ، ویسٹ ، ساؤتھ ، ایسٹ ، کورنگی اور ملیر میں تبادلے کیے گئے جس کے بعد متعلقہ ڈسٹرکٹس کے ایس ایس پیز کی جانب سے بڑے پیمانے پر ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے حکمنامے جاری کر دیے گئے۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے وومن پولیس اسٹیشن سمیت 24 تھانوں میں ایس ایچ اوز کی تعیناتی کا حکمنامہ جاری کر دیا جس کے مطابق انسپکٹر اورنگزیب خٹک کو ایس ایچ او نیو کراچی صنعتی ایریا ، انسپکٹر نواز گوندل کو ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری ، انسپکٹر ہمایوں خان کو ایس ایچ او نیو کراچی ، انسپکٹر شہزادہ سلیم کو ایس ایچ او بلال کالونی لگایا گیا ہے۔

انسپکٹر امام بخش لاشاری کو ایس ایچ او سرسید ٹاؤن ، انسپکٹر اختر عزیز کو ایس ایچ او فیڈرل بی صنعتی ایریا ، سب انسپکٹر زاہد اللہ لودھی کو ایس ایچ او گلبرگ ، انسپکٹر ارشد احمد سومرو کو ایس ایچ او سمن آباد ، انسپکٹر شاہد راؤ کو ایس ایچ او یوسف پلازہ ، سب انسپکٹر وقار قیصر کو ایس ایچ او عزیز آباد تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح سب انسپکٹر سدھیر احمد کو ایس ایچ او جوہر آباد ، انسپکٹر اسد اللہ شیخ کو ایس ایچ او گبول ٹاؤن ، سب انسپکٹر رانا محمد حسیب ایس ایچ او لیاقت آباد ، سب انسپکٹر اخلاق احمد ایس ایچ او سپر مارکیٹ ، انسپکٹر محمد راشد ایس ایچ او شریف آباد ، سب انسپکٹر نوید احمد سومرو ایس ایچ او گلبہار ، سب انسپکٹر خوشی محمد ایس ایچ او ناظم آباد لگائے گئے ہیں۔

انسپکٹر افتخار احمد ایس ایچ او رضویہ ، سب انسپکٹر ذوالفقار احمد ایس ایچ او تیموریہ ، سب انسپکٹر قمر جاوید کیانی ایس ایچ او شارع نور جہاں ، انسپکٹر فاروق سنجرانی ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد ، انسپکٹر بابر حمید ایس ایچ او حیدری ، انسپکٹر سردار احمد عباسی ایس ایچ او پاپوشنگر جبکہ لیڈی سب انسپکٹر ثوبیا نذیر کو ایس ایچ او وومن ڈسٹرکٹ سینٹرل تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح سے ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے بھی وومن اور کے ڈی اے تھانے سمیت 20 تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تعینات کا حکمنامہ جاری کر دیا جس کے مطابق انسپکٹر طارق محمود ایس ایچ او شارع فیصل ، راؤ رفیق ایس ایچ او عزیز بھٹی ، عبدالله بھٹو ایس ایچ او محمود آباد ، فہد الحسن ایس ایچ او گلستان جوہر ، محمد سرفراز ایس ایچ او جمشید کوارٹرتعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح حق نواز کو ایس ایچ او سہراب گوٹھ ، گل بیگ ایس ایچ او سچل ، ممتاز مروت ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے ، محمد علی شاہ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن ، محمد نعیم ایس ایچ او بلوچ کالونی ، ساجد محمود ایس ایچ او سولجر بازار ، شعور بنگش ایس ایچ او گلشن اقبال ، سعید احمد ایس ایچ او بریگیڈ ، انعام جونیجو ایس ایچ او فیروز آباد ، سرور خان کو ایس ایچ او بہادر آباد مقرر کیا گیا ہے۔

شوکت علی کو ایس ایچ او ٹیپو سلطان ، فیصل گل ایس ایچ او پی آئی بی ، عقیل احمد ایس ایچ او نیو ٹاؤن ، اعجاز علی مسان ایس ایچ او کے ڈی اے جبکہ لیڈی پولیس افسر تسنیم اقبال کو ایس ایچ او وومن ایسٹ تعینات کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی حسن سردار نیازی نے 10 تھانوں میں بھی ایس ایچ او کی تعیناتی کا حکمنامہ جاری کر دیا جس کے مطابق انسپکٹر عبیداللہ کو ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا ، سب انسپکٹر ضمیر خاور ایس ایچ او زمان ٹاؤن ، سب انسپکٹر زاہد لغاری ایس ایچ او کورنگی ، سب انسپکٹر سید عدنان بخاری کو ایس ایچ او عوامی کالونی لگایا گیا ہے۔

سب انسپکٹر شمشاد چاچڑ کو ایس ایچ او لانڈھی ، سب انسپکٹر محمد ثاقب خان کو ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی ، سب انسپکٹر سلطان قریشی کو ایس ایچ او ماڈل کالونی ، سب انسپکٹر محمد علی اعوان کو ایس ایچ او سعود آباد ، سب انسپکٹر سید امجد حسین کو ایس ایچ او الفلاح جبکہ سب انسپکٹر قلندر بخش کو ایس ایچ او کھوکھرا پار تعینات کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر طارق الہی مستوئی نے 12 میں سے 10 تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تعیناتی کا حمکنامہ جار کر دیا جس کے مطابق انسپکٹر محمد صالم رند کو ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن ، انسپکٹر احسان چنہ ایس ایچ او ملیر سٹی ، انسپکٹر زوار حسین ایس ایچ او گڈاپ سٹی ، انسپکٹر محبوب الہی ایس ایچ او شرافی گوٹھ ، انسپکٹر ملک فیصل لطیف ایس ایچ او میمن گوٹھ لگائے گئے ہیں۔

اسی طرح سب انسپکٹر فراست حسین شاہ ایس ایچ او بن قاسم ، سب انسپکٹر ماجد علوی ایس ایچ او ابراہیم حیدری ، سب انسپکٹر عرفان اللہ آصف ایس ایچ او ایئر پورٹ ، سب انسپکٹر معراج انور ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن جبکہ سب انسپکٹر محمد وکیل کو ایس ایچ او ملیر کینٹ تعینات کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی سٹی امجد حیات نے 12 ایس ایچ اوز کی تعیناتی کا حکمنامہ جاری کیا جس کے مطابق انسپکٹر وقار احمد ایس ایچ او میٹھادر ، انسپکٹر سجاد خان ایس ایچ او نیپئر ، انسپکٹر نصیر تنولی ایس ایچ او عیدگاہ ، سب انسپکٹر عبدالرشید پٹھان ایس ایچ او کھارادر ، سب انسپکٹر راجہ صنور ایس ایچ او کلری ، سب انسپکٹر اشرف علی ایس ایچ او گارڈن لگائے گئے ہیں۔

سب انسپکٹر اعظم راجپڑ ایس ایچ او رسالہ ، سب انسپکٹر عدیل احمد ایس ایچ او چاکیواڑہ ، سب انسپکٹر مٹھل ایس ایچ او کلاکوٹ ، سب انسپکٹر ارشد حسین ایس ایچ او سٹی کورٹ ، سب انسپکٹر محمد اشفاق ایس ایچ او نبی بخش جبکہ سب انسپکٹر حکم داد کو ایس ایچ او بغدادی تعینات کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی عارف اسلم راؤ کی جانب سے بھی 12 ایس ایچ اوز کی تعیناتی کا حکمنامہ جاری کیا گیا جس کے مطابق راؤ ذاکر کو ایس ایچ او مدینہ کالونی ، آصف محمود کو ایس ایچ او ماڑی پور ، سید عدنان ایس ایچ او موچکو ، مختیار پہنور ایس ایچ او جيكسن ، خالد رفیق ایس ایچ او سائٹ اے ، فیصل رفیق ایس ایچ او بلدیہ تعینات کیے گئے ہیں۔

اسی طرح عنایت مروت ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن ، سید رضوان ایس ایچ او سعید آباد ، محمد عرفان ایس ایچ او ڈاکس ، محمد مسعود ایس ایچ او سائٹ بی ، محمد محمود ایس ایچ او شیر شاہ جبکہ اسد اللہ پٹھان کو ایس ایچ او پاک کالونی تعینات کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ کی جانب سے بھی 8 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز کی تعیناتی سے متعلق حکمنامہ جاری کیا گیا جس کے مطابق شاہد تاج ایس ایچ او گلشن معمار ، راؤ ناظم ایس ایچ او منگھوپیر ، امجد کیانی ایس ایچ او سرجانی ، عمران آفریدی ایس ایچ او پیر آباد ، شاہ فیصل ایس ایچ او اقبال مارکیٹ ، سب انسپکٹر علی رضا کو ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن تعینات کیا گیا ہے۔

انصر بٹ کو ایس ایچ او مومن آباد جبکہ شکیل رند ایس ایچ او پاکستان بازار تعینات کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی نے 11 تھانوں میں نئے ایس ایچ او کی تعیناتی کا حکمنامہ جاری کر دیا جس کے مطابق سب انسپکٹر شوکت حیات اعوان ایس ایچ او ڈیفنس ، سب انسپکٹر فرحان آصف ایس ایچ او ساحل ، انسپکٹر کلیم خان موسیٰ ایس ایچ او درخشاں ، انسپیکٹر پیر شبیر حیدر ایس ایچ او کلفٹن ، انسپکٹر صفدر مشوانی ایس ایچ او صدر لگیا گیا ہے۔

اسی طرح سب انسپکٹر محمد ریاض بوٹ بیسن ، سب انسپکٹر محمد زاہد ایس ایچ او گزری ، سب انسپکٹر پرویز سولنگی ایس ایچ او فریئر ، سب انسپکٹر عبدالرسول ایس ایچ او آرام باغ ، سب انسپکٹر زاہد علی ایس ایچ او پریڈی جبکہ انسپکٹر محمد امین کھوسو کو ایس ایچ او آرٹلری میدان تھانے تعینات کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |