کراچی ویڈیواسکینڈل اسکول مالک جنسی ادویات و منشیات کا عادی نکلا

گرفتاراسکول پرنسپل کے خلاف ایک اورمقدمہ درج کرلیا گیا


Sajid Rauf September 11, 2023
گرفتاراسکول پرنسپل کے خلاف ایک اورمقدمہ درج کرلیا گیا

گلشن حدید میں نجی اسکول کی ویڈیواسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں،دوران تفتیش گرفتاراسکول پرنسپل ومالک کا جنسی ادویات اورمنشیات کا عادی ہونے کاانکشاف ہوا ہے، جس پر اس کے خلاف ایک اورمقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے کے تفتیشی افسراعلی اصغر ابڑو کے مطابق تفتیشی پولیس نے رات گئے گرفتارملزم کی نشاندہی پراس کے گھرپرچھاپہ مارا اورچھاپے کے دوران گرفتارملزم کی بتائی ہوئی جگہ سے منشیات اورجنسی ادویات برآمد کی گئیں۔

گرفتارملزم عرفان غفورمیمن کے خلاف تفتیشی افسرکی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر23/499 درج کرلیا گیا ۔

تفتیشی افسرکے مطانق گرفتارملزم نے دوران تفتیش منشیات اورجنسی ادویات کے استعمال کا اعتراف کرلیا ہے۔

تفتیشی افسرنے بتایا کہ اب تک پولیس سے 2 متاثرہ خواتین رابطہ کرچکی ہیں اوردونوں کے بیانات قلم بند کرلیے گئے ہیں اور خواتین نے بتایا کہ ملزم نے انہیں نوکری کا جھانسہ دیکرزیادتی کا نشانہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں