معروف اداکارہ زیبا بیگم علی نے زندگی کی 78 بہاریں دیکھ لیں

ممتاز اداکارہ کو حکومت کی طرف سے ہلال امتیاز اور نگار ایوارڈز سمیت متعدد اعزازات سےبھی نوازا جا چکا ہے


Mian Asghar Saleemi September 10, 2023
فوٹو : فائل

پاکستانی فلم انڈسٹری پر کئی سالوں تک راج کرنے والی ماضی کی معروف اداکارہ اور شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کی اہلیہ زیبا بیگم علی نے زندگی کی اٹھتر(78) بہاریں دیکھ لیں۔

لالی وڈ انڈسٹری میں گڑیا کے نام سےمشہور اداکارہ زیبا بیگم دس ستمبر 1945 میں پیدا ہوئیں اور پاکستان فلم انڈسٹری میں آتے ہی اپنی لازوال اداکاری سے سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔

زیبا بیگم نے فلمی سفر کا آغاز 1962 میں فلم 'چراغ جلتا رہا' سے کیا اور پورے کریئر میں نوے سے زائد فلموں میں کام کیا اور ان کی فلمی جوڑی وحید مراد کے ساتھ مقبول ہوئی۔

زیبا بیگم نے اپنے شوہر اداکار محمد علی کے مقابل پچاس سے زائد فلمیں کرکے ایک ریکارڈ بھی قائم کیا اور ان کی مقبول فلموں میں توبہ، ایسا بھی ہوتا ہے ،انسان اور آدمی، محبت، باجی، کنیز، بہو رانی قابل ذکر ہیں۔

فلمی کریئر میں نگار ایوارڈ سمیت بے شمار ایوارڈ جیتنے والی زیبا علی کو دو ہزار پندرہ میں حکومت پاکستان کی طرف سے ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا-

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |