آئی ایم ایف اصلاحات پاکستان کو قرض اور بیرونی فنانسنگ سے نکلنے میں مدد کریں گی امریکا

پاکستان کی معاشی اصلاحات میں مدد کیلیے ہر روز کام کررہے ہیں، پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری محکمہ خارجہ


Monitoring Desk September 04, 2023
توانائی میں اصلاحات اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع کا انتخاب کرنے کی ضرورت۔ فوٹو: نیٹ

امریکا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی اصلاحات پاکستان کو قرض اور بیرونی فنانسنگ کے گھن چکر سے نکلنے میں مدد کریں گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری الزبتھ ہورسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کرنے اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع کا انتخاب کرنے کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف کی اصلاحات پاکستان کو قرض اور بیرونی فنانسنگ کے گھن چکر سے نکلنے میں مدد کریں گی، یہ مشکل معاشی صورتحال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی پاکستان کو معاشی استحکام اور آئی ایم ایف معاملات پر تعاون کی یقین دہانی

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں، امریکا میں اور پوری دنیا میں یہی صورتحال ہے، ہم پاکستان کی معاشی اصلاحات میں پیشرفت میں مدد کے لیے ہر روز کام کر رہے ہیں جس سے یہ مقابلے کے لیے مزید اہل اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلیے بہتر طور پر تیار ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں