پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں سالانہ بنیادوں پر7 فیصد کمی

خوردنی تیل کی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے مہینہ میں کمی ریکارڈ


APP September 03, 2023
برقی مشینری اورآلات کی درآمد میں سالانہ بنیاد پر 28 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ فوٹو:فائل

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر7 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔

اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں ملک میں 2.76 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی کھپت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7 فیصدکم ہے۔دوسری جانب برقی مشینری اور آلات کی درآمد میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر28فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی کے مہینے میں برقی مشینری اورآلات کی درآمد پر174ملین ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 28فیصد کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات مہنگی خرید کر سستے دام فروخت نہیں کرسکتے، نگراں حکومت

مزید برآں ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جولائی میں پام آئل کی درآمدات میں 5.40فیصد اورسویابین آئل کی درآمدات میں6.82فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب افغانستان کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ جولائی میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023 میں افغانستان کو42.173 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 32.79 فیصدزیادہ ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |