عمران خان سے جیل میں کہا کہ دلاور نہیں دلیر ہوں جج ابوالحسنات ذوالقرنین

سائفر کیس کا فیصلہ میرٹ پر دوں گا، جج ابوالحسنات ذوالقرنین


فیاض محمود September 02, 2023
فوٹو فائل

آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج نے کہا ہے کہ جیل میں سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا تھا کہ سائفر کیس کا فیصلہ میرٹ پر دوں گا کیونکہ میں دلاور نہیں بلکہ دلیر ہوں۔

ہائیکورٹ میں سائفر کیس کی خصوصی عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج ہونے کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست پر ان کیمرہ سماعت کی۔

ذرائع کے مطابق دوران سماعت پراسیکیوٹر کی جانب سے پی ٹی آئی لیگل ٹیم کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر اعتراض اٹھایا گیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی وکلا کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ میں آپ کی طرف سے جیل ٹرائل اور عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے، پہلے اس پر فیصلہ آنے دیں، اسکے کے بعد ضمانت کے معاملے کو دیکھ لیتے ہیں۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ آپ ضمانت کی درخواست واپس لے لیں اور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد دوبارہ دائر کردیں۔

عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں