سیلز ٹیکس کی مدمیں وصولیوں کی شرح میں 24 فیصد اضافہ

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی مد میں 2.592 ٹریلین روپے کے محصولات اکھٹے کیے


APP August 29, 2023
سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 20 فیصد اضافہ۔ فوٹو: فائل

ایف بی آر کو سیلز ٹیکس کی مدمیں وصولیوں کی شرح میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 2.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2023 میں سیلزٹیکس کی مد میں ایف بی آر نے 2.592 ٹریلین روپے کی محصولات اکھٹا کیں جومالی سال 2022 کے مقابلہ میں 2.4 فیصد زیادہ ہے، مالی سال 2022 میں سیلزٹیکس کی مد میں ایف بی آرنے 2.532 ٹریلین روپے کی محصولات وصول کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اربوں روپے کے سیلز ٹیکس ریفنڈ نہ ملنے سے انڈسٹریل ایکسپورٹ متاثر ہونے لگی

سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2023 میں سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات کا حجم 503.40 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مالی سال 2022 کے مقابلہ میں 20 فیصدزیادہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں