کراچی میں ڈینگی پھیلنے لگا چوبیس گھنٹوں میں 7 کیسز رپورٹ

رواں سال سندھ میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 896 ہوگئی، محکمہ صحت


دعا عباس August 28, 2023
فوٹو: فائل

صوبے بھر میں ڈنگی کیسز میں اضافہ ہورہا ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں ڈنگی کے 9 کیسز رپورٹ کیے گئے،جن میں سے 7 کا تعلق کراچی سے ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے 9 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 7 کراچی سے ہیں۔

حالیہ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال سندھ میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 896 ہوگئی، جن میں سے 731 کا تعلق کراچی سے ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 9 میں سے دو کیسز حیدرآباد سے رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان کراچی کے ضلع شرقی سے سب سے زیادہ 4 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ضلع جنوبی سے دو اور ضلع ملیر سے 1 کیس سامنے آیا۔

حیدر آباد کے ضلع ٹھٹہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان 2 کیسز منظر عام پر آئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ سندھ میں اب تک ڈینگی کے 156 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 130 کا تعلق کراچی،20 کا تعلق حیدر آباد اور 3 کا تعلق میرپور خاص سے تھا جبکہ لاڑکانہ ،سکھر اور شہید بینظیر آباد سے ہے۔

رواں ماہ کراچی سے رپورٹ ہونے والے کیسز میں سب سے زیادہ 72 ڈینگی کیسز کراچی ضلع شرقی سے منظر عام پر آئے جبکہ رواں ماہ ضلع وسطی سے 19،ضلع جنوبی سے 21،ضلع غربی سے 3،ضلع ملیر سے 7 اور ضلع کورنگی اور کیماڑی سے چار ،چار ڈنگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

رواں سال سندھ میں ڈینگی کے 896 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 731 کا تعلق کراچی،103 کا حیدر آباد،31 کا تعلق میرپور خاص،14 کا تعلق لاڑکانہ سے ہے،جبکہ سکھر سے 13 اور شہید بینظیر آباد سے 4 ڈینگی کیسز رپورٹ کیے جاچکے ہیں۔

رواں سال اب تک سب سے زیادہ 291 ڈنگی کیسز ضلع شرقی میں رپورٹ کیے گئے،جبکہ ضلع وسطی میں 126،ضلع کورنگی میں 79،ضلع جنوبی میں136،ضلع غربی میں 20،ضلع ملیر میں 40 اور ضلع کیماڑی میں 39 کیسز رپورٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ رواں سال ڈنگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے،گزشتہ سال 2022 صوبے میں 23274 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |