پاکستان خودمختار ڈیفالٹ کی جانب گامزن

اشرافیہ اپنا طرز حکمرانی بدلنے کو تیار نہیں، سارا بوجھ غریب طبقے پر ڈالا جارہا ہے


Express Tribune Report August 28, 2023
پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے وسیع بدامنی کا سبب بن سکتے ہیں (فوٹو: فائل)

پاکستان خودمختار ڈیفالٹ کی جانب گامزن ہے۔

پاکستان انتہائی شدید معاشی بحران کا شکار ہوچکا ہے، ایسے میں ہمیں کسی بھی سطح پر مثبت پالیسیاں نظر نہیں آتیں، اگرچہ آئین میں تمام شہریوں کو خوراک کا تحفظ فراہم کیا گیا ہے، لیکن حقیقت میں مفت خوراک صرف اشرافیہ کو میسر ہے۔

روپے کی ویلیو تیزی سے گر رہی ہے، صنعتی سرگرمیاں منجمند ہوتی جارہی ہیں، توانائی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، قرضوں کے انبار لگ رہے ہیں، ایسے میں ملک شدید بدامنی کا شکار ہوسکتا ہے، جس کا نتیجہ خودمختار ڈیفالٹ کی صورت میں نکلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے بغیر بھی ڈیفالٹ نہ کرتے، اسحاق ڈار

عالمی معاشی بحران نے ہماری برآمدات کو کم کر دیا ہے جبکہ درآمدات مہنگی ہوگئی ہیں، ہمارے قرضے قابل برداشت حد سے باہر نکل رہے ہیں، بڑھتی آبادی، کم ہوتے پانی کے وسائل اور تنزلی کا شکار ذراعت کی وجہ سے غذائی تحفظ کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے، کوئی طویل المدتی منصوبہ نظر نہیں آرہا۔

اشرافیہ اپنے طرز حکمرانی پر سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہے، جس کا خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، حکمرانوں کو ریونیو حاصل کرنے کیلیے پیٹرول اور بجلی مہنگی کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں سوجھتا، جس کے شدید نتائج برآمد ہوسکتے ہیں اور ملک میں بدامنی پھیل سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں