ہدایت کار جمال شاہ نے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اس عہدے کو ایک چیلنج کے طور پر قبول کیا ہے، وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ


Zulfiqar Baig August 18, 2023
(فائل فوٹو)

معروف فنکار، فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار، جمال شاہ نے عبوری حکومت میں حلف اٹھانے کے بعد عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد قومی ورثہ و ثقافت کا دورہ کیا، وزارت میں سیکرٹری فارینہ مظہر اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے دیگر افسران سے ملاقات کی۔

وفاقی سیکرٹری نے جمال شاہ کو بریفنگ دی اور انہیں ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن کے کام کے بارے میں آگاہ کیا۔ افسران سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ ملک میں ثقافت اور فنکار برادری کی بہتری اور ترقی کے لیے کام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس عہدے کو ایک چیلنج کے طور پر قبول کیا ہے اور وہ اپنی ذمہ داریاں پوری محنت اور لگن کے ساتھ نبھائںیں گے۔

وفاقی وزیر جمال شاہ کا کہنا تھا فنون لطیفہ کے زریعے ملک کا مثبت امیج دنیا بھر میں اجاگر کیا جاسکتا ہے پاکستان مضبوط ثقافتی ورثوں کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ میرا ماضی ثقافت کے ساتھ منسلک ہے اور میرا مستقبل بھی اسی شعبے کے ساتھ منسلک ہے مجھے فخر کہ پاکستان کی قومی اور عالمی سطح پر خدمت کرنے کا موقع ملا ہے۔

یاد رہے کہ نگراں وفاقی وزیر جمال شاہ اس سے قبل پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں بطور ڈائریکٹر جنرل کے فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں اور ان کا ایک پرائیویٹ ادارہ جو ہنرُکدہ کے نام سے شعبہ فنون لطیفہ سے منسلک طالب علموں کو تعلیم دے رہا ہے جبکہ سی ڈی اے کے موجودہ چیرمین نور الامین مینگل نے جمال شاہ کو ایف نائن پارک میں موجود کیلگری کا کنٹرول جمال شاہ کو سونپ رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |