چیئرمین پی ٹی آئی کی دہشتگردی کے 3 مقدمات سمیت 9 کیسز میں ضمانتیں خارج

محفوظ فیصلہ جاری، قبل ازیں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور اور احتساب عدالت اسلام آباد نے ضمانتیں خارج کی تھیں


فیاض محمود August 15, 2023
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے محفوظ فیصلہ سنا دیا (فوٹو: فائل)

انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے سابق چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف درج 3 مقدمات اور اسلام کی ضلعی عدالت نے چھ مقدمات میں ضمانت خارج کر دی۔

اےٹی سی جج ابو الحسنات ذاولقرنین نے جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کے تین کیسز میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عدم پیروی پر سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی تین دہشت گردی کے مقدمات میں ضمانتیں خارج کیں۔

دوسری جانب اسلام آباد کی مقامی عدالت نےبھی 9 مئی واقعات کے بعد درج 6 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان کی 7 مقدمات میں حاضری معافی کی درخواست مسترد، ضمانتیں خارج

ڈیوٹی جج محمد سہیل نے چیئرمین تحریک انصاف اوربشریٰ بی بی کیخلاف درج سات مقدمات کی سماعت کی۔ چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کھنہ میں دو اور تھانہ بھارہ کہو میں ایک مقدمہ درج تھا ۔

عدالت نےبشریٰ بی بی کوشاملِ تفتیش ہونے کا آخری موقع دیتے ہوئے ضمانت میں سات ستمبرتک توسیع کر دی ۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کھنہ میں 2 اور تھانہ بہارہ کہو میں ایک مقدمہ درج تھا۔ انسدد دہشت گردی عدالت کی جانب سے عمران خان کی عدم حاضری کے باعث ضمانتیں خارج کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت خارج

قبل ازیں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 7 مقدمات میں حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کی ضمانتیں خارج کردی تھیں۔

علاوہ ازیں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں بھی احتساب عدالت اسلام آباد نے گزشتہ ہفتے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں