پٹرول 15 ڈیزل 20 روپے لیٹر مہنگا ہونیکا امکان

پٹرول اور ڈیزل کی فی بیرل قیمت 97 ڈالر سے 102ڈالرتک پہنچ گئی


INP August 14, 2023
پٹرول اور ڈیزل کی فی بیرل قیمت 97 ڈالر سے 102ڈالرتک پہنچ گئی—فائل فوٹو

عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں 15 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے خام تیل کی قیمت 86 ڈالر سے 91ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ خام تیل پر دو ڈالر فی بیرل پریمیئم چارجز الگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مختصرترین مدت میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے اور بہت بڑی تباہی سے بچایا،وزیراعظم

دوسری جانب تیار پٹرول اور ڈیزل کی فی بیرل قیمت 97 ڈالر سے 102ڈالرتک پہنچ گئی ہے اور اگرقیمت یہی رہی تو پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں