آئی ایم ایف وفد نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا

آئی ایم ایف اور مجوزہ نگران حکومت کے درمیان اہم مذاکرات ہونگے


Online August 12, 2023
آئی ایم ایف اور مجوزہ نگران حکومت کے درمیان اہم مذاکرات ہونگے (فوٹو: فائل)

آئی ایم ایف کا وفد نومبر 2023ء میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وفد پاکستان کی جولائی تا ستمبر اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لے گا، آئی ایم ایف اور مجوزہ نگران حکومت کے درمیان اہم مذاکرات ہونگے، مذاکرات کے بعد 3ارب ڈالر قرض میں سے 70کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نگراں اورآئندہ حکومت آئی ایم ایف سے معاہدے پر عمل درآمد کی پابند ہوگی، وزیراعظم

آئی ایم ایف سے مارچ 2024تک 1.8ارب ڈالرفنڈز ملنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف سے فنڈز کا حصول دو اقتصادی جائزوں کی تکمیل سے مشروط ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں