بیوروکریٹس کی گریڈ 21 میں ترقی کے لیے اجلاس آج

چیئرمین ایف پی ایس سی شاہد تارڑ کی سربراہی میں سلیکشن بورڈ اجلاس کا ایجنڈا جاری


رٹائرڈ بیوروکریٹ شائستہ سہیل کی ساتویں بار توسیع، قائم مقام ای ڈی ایچ ای سی تعینات (فوٹو:فائل)

بیوروکریٹس کو گریڈ 21 میں ترقی دینے کے لیے سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔

بیوروکریٹس کو گریڈ 21 اور 20 میں ترقی دینے کے لیے سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس آج چیئرمین ایف پی ایس سی شاہد اشرف تارڑ کی سربراہی میں ہوگا، تمام سروسز اور گروپوں کے کیڈر اور ایکس کیڈر کی اسامیوں کے شمار کیلیے کٹ آف ڈیٹ 25 جولائی 2023 سے بڑھا کر 31 جنوری 2024 کر دی گئی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے چار دن جاری رہنے والے سینٹرل سلیکشن بورڈ کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، آج پہلے دن کے اجلاس میں فارن سروس کے گریڈ 20 کے 27 افسروں کا پینل اور گریڈ 19 کے 32 افسروں پر مشتمل پینل زیر غور آئے گا۔

انفارمیشن گروپ کی گریڈ 20 کے چار افسروں اور گریڈ 19 کے 12 افسروں کا پینل دوسرے آئٹم کے طور پر زیر غور آئے گا، ریونیوسروس کی گریڈبیس کے 45 افسروں کا پینل اور گریڈ انیس کا 56 افسروں پر مشتمل پینل پر غور کیا جائے گا۔

دریں اثنا ہائر ایجوکیشن کمیشن مستقل ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کرنے میں ناکام رہا، رٹائرڈ بیوروکریٹ شائستہ سہیل کو ساتویں بار توسیع دیتے ہوئے دو ماہ کے لیے قائم مقام ای ڈی ایچ ای سی تعینات کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں