مالی سال 202322 ایل این جی درآمدات میں 25 فیصد کمی

گھی کی پیداوار میں 10.44 فیصد ،خوردنی تیل میں 12.57فیصد کی نمو ریکارڈ


APP July 26, 2023
چائے کی درآمدات میں سالانہ بنیاد پر 11.20 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی،ادارہ شماریات۔ فوٹو: فائل

ایل این جی کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر 25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2023-22 میں 3.76 ارب ڈالر کی ایل این جی درآمد کی گئی جو مالی سال 22-2021کے مقابلے میں 25 فیصد کم ہے۔ مالی سال 22-2021میں ایل این جی کی درآمدات کا حجم 4.99 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔علاوہ ازیں چائے کی درآمد میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر 11.20فیصد کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: گیس بحران ٹل گیا، قطر سے ایل این جی کارگو پاکستان پہنچ گئے

ادارہ برائے شماریات کے مطابق مالی سال 22-2021 کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال 23-2022 کے دوران چائے کی درآمدات کی مالیت کم ہوکر 556.043 ملین ڈالر رہی۔ علاوہ ازیں ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کے دوران عمومی اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2023 کے پہلے 11 ماہ میں ملک میں گھی کی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 10.44 فیصد اور خوردنی تیل کی پیداوار میں 12.57 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں کیمیکل اور فارما مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 11.6 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |