محرم الحرام میں سندھ کے 137 علما کرام اور ذاکرین کے بیانات اور سفر پر پابندی عائد

کراچی میں 14 علما اکرام کی تقاریر پر پابندی عائد، نوٹی فکیشن جاری


طحہ عبیدی July 19, 2023
۔ فوٹو : فائل

محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام میں امن و امان قائم کرنے کے لیے آئی جی کی سفارش پر کراچی سمیت گیارہ اضلاع کے 137 علما کرام و ذاکرین کی تقاریر اور سفر پر پابندی عائد کردی۔

آئی جی سندھ کی جانب سے خط میں لکھا گیا ہے کہ سندھ بھر کے 11 اضلاع کے 137 علمائے کرام اشتعال انگیز تقاریر سمیت نقص امن کیلئے خطرہ ہیں لہذا محرم الحرام کے مہینے میں ان علما پر پابندی لگائی جائے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی کی سفارش پر محرم الحرام کے دوران علما کرام پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق سندھ بھر کے 11 اضلاع کے 137 علمائے کرائم پر سفری پابندی بھی لگائی گئی ہے۔

کراچی کے اضلاع ملیر ، ایسٹ کے 14 علمائے کرام پر پابندی لگائی گئی ہے اس کے علاوہ جیکب آباد ، لاڑکانہ ، قمبر شہداد کوٹ ، لاڑکانہ ، حیدرآباد،نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام پر پابندی سفری پابندی لگادی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |