گذشتہ مالی سال سب سے زیادہ بیرونی سرمایہ کاری انرجی سیکٹر میں ہوئی

غیرملکی سرمایہ کاروں نے توانائی کے شعبے میں 66کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی


Kashif Hussain July 18, 2023
(فوٹو فائل)

مالی سال 2022-23 میں سب سے زیادہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری توانائی کے شعبے میں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں نے توانائی کے شعبے میں 66کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جس میں سے 23کروڑ78لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری تھرمل پاور، 13کروڑ14لاکھ ڈالر ہائیڈل پاور جبکہ 29کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کوئلے سے توانائی کے حصول کے منصوبوں میں کی گئی۔

توانائی میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری مالی سال 2021-22کے مقابلے میں 10کروڑ ڈالر کم رہی، مالی سال 2021-22میں پاور سیکٹر کی سرمایہ کاری 76کروڑ ڈالر رہی تھی جس میں سے تھرمل پاور میں 14کروڑ، ہائیڈل پاور میں 18کروڑ جبکہ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں 44کروڑ13لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:مالی سال 2022-23میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں 77 فیصد کمی

مالی سال 2022-23کے دوران فنانشل بزنس میں کی جانے والی سرمایہ کاری 27کروڑ51لاکھ ڈالر رہی جو مالی سال 2021-22میں 41کروڑ 62لاکھ ڈالر رہی تھی۔

تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 13کروڑ51لاکھ ڈالر رہا جو مالی سال 2021-22میں 19کروڑ48لاکھ ڈالر تھا۔

مواصلات کے شعبے میں گذشتہ مالی سال کے دوران 15کروڑ97لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جو مالی سال 2021-22میں 12کروڑ37لاکھ ڈالر تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |