اداکار رنگیلا کی فنی خدمات کے اعتراف میں لاہور میں تقریب

تقریب کے دوران اداکار رنگیلا کی فلمی کیریئر کے حوالے سے ڈاکیومنٹری دکھائی گئی


Mian Asghar Saleemi July 18, 2023
فوٹو : ایکسپریس نیوز

نامور فلمی اداکار رنگیلا کی فنی خدمات کے اعتراف میں لاہور میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں اداکارہ میرا کو بیسٹ ہیروئن آف پاکستان کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جبکہ نشو بیگم، سید نور، مسعود بٹ، الطاف حسین لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز کے مستحق ٹھہرے۔

تفصیلات کے مطابق نامور فلمی اداکار رنگیلا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں اداکار میرا، نشو بیگم، سید نور، مسعود بٹ، دردانہ رحمٰن، فرح دیبا، معروف شاعر ایس ایم صادق، جاوید رضا، سیکریٹری جنرل ایشین کلچرل ایسو سی ایشن سہیل بخاری، اظہر رنگیلا، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم سمیت نامور فلمی ستاروں نے شرکت کر کے تقریب کو یادگار بنا دیا۔Meera performance

تقریب کے دوران اداکار رنگیلا کی فلمی کیریئر کے حوالے سے ڈاکیومنٹری دکھائی گئی۔ اداکارہ میرا کی لائیو پرفارمنس نے سماں باندھ دیا جبکہ اداکارہ نشو بیگم اور اظہر رنگیلا کی اسٹیج پر لائیو پرفارمنس کو بھی خاصا پسند کیا گیا۔

تقریب کے دوران پاک فوج کے شہیدوں اور غازیوں کی ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔ تقریب کے دوران اداکارہ ریما، نشو بیگم، سید نور، الطاف حسین اور مسعود بٹ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

نگراں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے فرح دیبا کے ہمراہ فنکاروں میں ایوارڈز تقسیم کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |