پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 24 فیصد کمی

لوہے اور اسٹیل اسکریپ کی درآمد میں سالانہ بنیادوں پر 14.9 فیصد کمی ہوئی


APP July 18, 2023
زیادہ پاور کی موٹر کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر57 فیصد کمی ریکارڈ (فوٹو : فائل)

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر24 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2023 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 24488000 ٹن ریکارڈ کیا گیا، جو مالی سال2022 کے مقابلے میں24 فیصد کم ہے، دوسری جانب لوہے اور اسٹیل اسکریپ کی درآمد میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پر14.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 26 فیصد کی کمی

مزید برآں ملک میں1300 سی سی اور زیادہ پاور کی موٹر کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر57 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق مالی سال2023 میں1300 سی سی اور اس سے زیادہ پاور کی 44596 یونٹ موٹر کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2022 کے مقابلہ میں57 فیصد کم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |