پی آئی اے آفیسر کینیڈا کے ہوٹل میں ملازمہ کے ساتھ نازیبا حرکت پر معطل

ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا، پولیس نے ملزم کو ہوٹل چھوڑنے کا حکم دیا، خاتون نے پی آئی اے انتظامیہ کو میل کردی


طالب فریدی July 17, 2023
(فائل : فوٹو)

کینیڈا کے ہوٹل میں روم سروس کی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات پر پی آئی اے فضائی میزبان کو ملازمت سے معطل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینئر فلائٹ اسٹیورڈ محمد ادریس خان کی جانب سے مبینہ جنسی ہراسگی کے حوالے سے شکایت پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا تھا، کینیڈین پولیس نے سینئر فلائٹ اسٹیورڈ کو مبینہ طور پر کچھ دیر حراست میں لینے کے بعد فوری طور پر ہوٹل چھوڑنے کا کہا جب کہ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے محمد ادریس کو مبینہ طور پر آئندہ کے لیے بلیک لسٹ بھی کردیا گیا۔


کینیڈا میں ائر لائن کے کنٹری مینیجر نے واقعہ کی ای میل ملنے پر اسٹیورڈ کو فوری طور پر معطل کرنے حکم جاری کردیا اور محمد ادریس خان کی معطلی کے ساتھ مبینہ طور پر کینیڈا کے لیے پروازوں پر تعیناتی پر پابندی بھی عائد کر دی گئی۔

PIA latter about canada women

ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ محمد ادریس خان 7 جولائی کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 کے ذریعے اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچا تھا تاہم اسٹیورڈ کی گرفتاری اور پولیس اسٹیشن لے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، متاثرہ خاتون کی پی آئی اے کو شکایت پر ادریس خان کو معطل کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |