کراچی میں 8 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا سفاک ملزم گرفتار

پولیس نے واقعے کے دو گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کیا، متاثرہ بچی میڈیکل کیلیے اسپتال منتقل


Munawar Khan July 15, 2023
فوٹو ایکسپریس

شہر قائد کے علاقے سچل میں کمسن بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے دو گھنٹے کے اندر ہی گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے جمالی گوٹھ میں سفاک ملزم نے کمسن بچی کو مبینہ طور پر اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا ، پولیس نے ایک ملزم کو بچی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے ایس ڈی پی او سچل ڈی ایس پی اسلم کھکھرانی نے بتایا کہ جمالی گوٹھ کے علاقے میں 8 سالہ (چ) نامی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کمسن بچی کو طبی معائنے کے لیے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔

انھوں ںے بتایا کہ پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد 2 گھنٹے کے اندر کمسن بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم بدر الدین کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ نے نے کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لیڈی ایم ایل او نے ڈی این اے سمیت دیگر نمونے حاصل کیے ہیں اور ان کی رپورٹ آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں