نیشنل گیمز میں شریک 2 خواتین سمیت 5 کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے

ان تمام کھلاڑیوں نے نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتے تھے


یوسف انجم July 15, 2023
انکوائری کمیٹی کھلاڑیوں سے ان کا موقف معلوم کرے گی:فوٹو:فائل

کوئٹہ میں ہونے والے نیشنل گیمز میں شریک 5 کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے۔

پی ایس بی کی میڈیکل ٹیم نے مجموعی طورپر بیس کھلاڑیوں کے پیشاب کے نمونے حاصل کیے تھے جن کےنتائج پاکستان اسپورٹس بورڈ کو موصول ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان میں سے 5 کھلاڑیوں کی طرف سے نیشنل گیمز کے دوران قوت بخش ادویات کے استعمال کی نشاندہی ہوئی ہے۔ ان میں چار ایتھلیٹس عیشا ، رابعہ عاشق،نعیم اختر، عزیر الرحمان ہیں، ایک ویٹ لفٹر محمد طاہر کا نام بھی اس لسٹ میں شامل ہے۔ان تمام کھلاڑیوں نے نیشنل گیمزمیں گولڈ میڈل جیتے تھے۔

ڈوپ ٹیسٹ پازٹیو آنےپر اب ایک انکوائری کمیٹی بنے گی جو ان کھلاڑیوں کو بلاکر ان کا موقف معلوم کرنے کےساتھ ان کو بی سمپل ٹیسٹ کرانے کا آپشن دے گی۔ تمام ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان ایتھلیٹس پر 2 سے 4 سال تک پابندی لگائی جاسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔