پی آئی اے طیاروں کی سیٹیں بدبودار بتائیں کون سفرکریگا قائمہ کمیٹی

کراچی ایئرپورٹ کے قریب بلندعمارتیں، حادثہ ہوا تو دفاع کیسے ہوگا، ڈی جی ایوی ایشن


وقاص احمد July 14, 2023
فوٹو: فائل

قائمہ کمیٹی ایوی ایشن اجلاس میں ارکان اسمبلی پی آئی اے جہازوں کی حالت زار پر پھٹ پڑے، کہا کہ پی آئی اے کے جہازوں کی بری حالت ہے سیٹیں گندی اور بدبو بھی آتی ہے ایسی ایئرلائین پر لوگ کیسے سفر کریں گے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس چیئرمین مبین احمد کی زیر صدرات ہوا۔ سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ جب ایوان میں بلڈرز ہوں گے تو ڈی جی سی اے اے پر ایف آئی آر تو ہوگی، سرفیس ٹریولنگ کے دوران حادثے میں پی آئی اے کی ایئرہوسٹس کے جاں بحق ہونے پر کہا کہ رات کے وقت یونیفارم میں کیبن کریو کو لمبے سفر پر بھیجنا سی اے اے اور پی آئی اے کے رولز کی خلاف ورزی ہے جس پر پی آئی اے کے سی ای او نے کہا ٹریولنگ قوائد کے خلاف نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے شعبہ انجینئرنگ نے مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں

ڈی جی سی اے اے کا کہنا تھا کہ تین ملکی ایئرپورٹ کو آئوٹ سورس کررہے ہیں ،جلد اسلام آباد ائیرپورٹ آئوٹ سورس کردیا جائیگا، کراچی ایئرپورٹ کے قریب خلاف قانون ہائی رائز عمارتوں کی وجہ سے خدانخواستہ کوئی حادثہ ہوگیا تو دنیا میں اس حادثے کا کیسے دفاع کریں گے ،یہ اتنا بڑا مافیا ہے کل مجھ پر بلڈرز نے مقدمہ کروادیا سی ای او پی آئی اے نے کہا پی آئی اے جتنا کماتا ہے اس میں سے بینک کو سود بھی دیتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں