زیارات کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کرنیوالے بین الاقوامی گروہ کا سرغنہ گرفتار

متاثرین پر تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، گروہ کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری


طالب فریدی July 12, 2023
ملزم رضوان شاہ کی گرفتاری کے لیے 7 دن سے چھاپا مار کارروائیاں جاری تھیں

ایف آئی اے کی کارروائی میں زیارات کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کرنے والے بین الاقوامی گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل گوجرانوالہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسمگلرز کے سرغنہ کو گرفتار کیا۔ ملزم نے متاثرین پر تشدد کرکے کروڑوں روپے وصول کیے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی ہیومن سیل نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں مطلوب ملزم رضوان شاہ کو گرفتار کیا، جو متاثرین پر تشدد کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم متاثرین کو عراق میں غیر قانونی حراست میں رکھنے میں بھی ملوث بتایا جاتا ہے۔ ملزم متاثرین کو اغوا کر کے مزید رقم کا تقاضا کرتا تھا۔

متاثرین پر تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جس کے بعد حکام نے متاثرین کے لواحقین کے حوالے سے معلومات حاصل کر لی ہیں۔

[video width="1280" height="720" mp4="https://c.express.pk/2023/07/human-smuggling-torture-1689147478.mp4"][/video]

ملزم رضوان شاہ کی گرفتاری کے لیے گزشتہ 7 دن سے چھاپا مار کارروائیاں جاری تھیں۔ نوشہرہ ورکاں سے ہونے والی گرفتاری جدید و تکنیکی وسائل کو بروئےکار لاتے ہوئے عمل میں لائی گئی۔ ملزم کی شناخت و گرفتاری میں حساس ادارے کی معاونت قابل ستائش ہے۔ ملزم ایک گروہ کے طور پر کام کر رہا تھا۔ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ملزم کے خلاف امیگریشن آرڈیننس اور اسمگلنگ آف مایگرینٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |