کم کاربن والے منصوبوں کیلیے سرمایہ کاری کی تجاویز طلب

ماحولیاتی آلودگی میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے کم لیکن متاثر بہت ہوا، شیری رحمن


نعیم اصغر July 08, 2023
برطانوی کلائمیٹ فنانس ایکسلریٹر پروگرام فیز ٹو کی اسلام آباد میں لانچنگ تقریب کا انعقاد (فوٹو: فائل)

کلائمیٹ فنانس ایکسلریٹر پروگرام کیلیے باضابطہ طور پر پاکستان میں فیز 2 کھوال اور کم کاربن والے منصوبوں کے لیے سرمایہ کاری کی تجاویز طلب کر لی گئیں۔

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن نے کہا پاکستان انتہائی ماحولیاتی دباؤ کا شکار ملک ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نبردآزما ہونے کیلیے خطیر رقم کی بھی ضرورت ہے، کلائمیٹ فنانسرز کو آگے آنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کا ''کلائمیٹ چینج فنانسنگ'' کے لیے نئے پروگرام کا اعلان

برطانیہ کی کلائمیٹ فنانس ایکسلریٹرپروگرام فیزٹوکی لانچنگ تقریب گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوئی جس میں کم کاربن والے منصوبے کیلئے سرمایہ کاری کی تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔

سی ایف اے پاکستان فیز 2 کے لیے ''کال فار پروپوزل'' کی نقاب کشائی کی گئی، جس میں پروجیکٹ ڈویلپرز کو مدعو کیا گیا، برطانوی حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والے سی ایف اے پروگرام منتخب منصوبوں کو مضبوط بنانے میں مدد کریگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں