شہریوں کے بینک اکاؤنٹس سے آن لائن کروڑوں روپے نکلوانے والا گینگ گرفتار

ملزمان شہریوں کے انگوٹھے کے نشان سے ڈپلیکیٹ سم نکلوا کر آن لائن بینکنگ ایکٹیو کرکے اکاؤنٹس کا صفایا کردیتے تھے


طالب فریدی June 23, 2023
فوٹو: ایکسپریس

ایف آئی اے نے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس سے آن لائن کروڑوں روپے نکلوانے والا گینگ گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل گوجرانوالہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس سے آن لائن کروڑوں روپے نکلوانے گروہ کے دونوں سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کوریئر کمپنی کے جعلی نمائندے بن کرمختلف شہریوں کو تحائف بھیجتے تھے اور تحائف وصولی کے نام پر دھوکہ دہی سے شہریوں کے انگوٹھے لگوا لیتے تھے۔

ملزمان بعد ازاں ان انگوٹھوں کو پیپر سے سیلیکون تھمب میں تبدیل کر لیتے تھے اور پھر تھمب کی مدد سے اکاؤنٹ ہولڈرز کی ڈپلیکیٹ سم نکلوا لیتے تھے۔

ملزمان مذکورہ سم کو استعمال کرتے ہوئے اکاؤنٹ ہولڈرز کی انٹرنیٹ بینکنگ ایکٹیو کرکے اکاؤنٹ کا صفایا کردیتے تھے۔

گینگ کے ماسٹر مائنڈ چوہدری جلیل الرحمان کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم چوہدری جلیل نے انکشاف کیا کہ انٹرنیٹ بینکنگ ایکٹیو کرنے کے لیے بینک ڈیٹا گینگ ممبر مہیا کرتا تھا۔ ملزم عاطف نذیر نجی بینک میں بطور برانچ مینیجر ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔

سائبر کرائم سرکل گوجرانوالہ نے دونوں ماسٹر مائنڈز کو گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |