ایشین چیمپئن شپ فیڈریشن نے حکومت سے بھارت جانے کی اجازت مانگ لی

شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان چنائے میں میچ 9 اگست کو کھیلا جائے گا


Zulfiqar Baig June 23, 2023
شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان چنائے میں میچ 9 اگست کو کھیلا جائے گا (فوٹو: ٹوئٹر)

بھارت میں منعقد ہونے والی ایشین ہاکی چیمپینز شپ میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے وفاقی حکومت سے این او سی کے لئے درخواست دے دی۔

وفاقی حکومت کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد قومی ہاکی ٹیم اپنی قسمت آزمانے کے لئے بھارت جائے گی۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے گزشتہ روز پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری حیدر حسین نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل شعیب کھوسہ سے ملاقات کے دوران این او سی کے بارے اگاہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایشین چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم کیلئے شارٹ لسٹ کئے گئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔

مزید پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم کے غیرملکی کوچ کو 14 ماہ بعد معاوضہ مل گیا

اُدھر ایشین ہاکی فیڈریشن نے بھارت کے شہر چنائے میں 3 تا 12 اگست چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ ایونٹ میں تمام ٹیموں کا اہک ہی پول بنایا گیا ہے، جس میں بھارت، کوریا، ملائشیا، پاکستان، جاپان اور چین شامل ہیں۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ 3 اگست کو ملائشیا کیساتھ، دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا، تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان، چوتھا میچ 7 اگست کو چین جبکہ پانچواں میچ 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کیساتھ کھیلے گا۔

ایشین چیمپئز ٹرافی کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |