پاکستان نے بحری کارگو اور آئل ٹینکر جہازوں میں استعمال ہونے والا فیول تیار کر لیا

بھاری زرمبادلہ کی بچت ہو گی اور یہ ملکی میری ٹائم سیکٹر کے لیے بھی ایک بڑی خوشخبری ہے


INP June 18, 2023
بھاری زرمبادلہ کی بچت ہو گی اور یہ ملکی میری ٹائم سیکٹر کے لیے بھی ایک بڑی خوشخبری ہے (فوٹو : فائل)

پاکستان کی بڑی ریفائنری نے بحری کارگو اور آئل ٹینکر جہازوں میں استعمال ہونے والا فیول تیارکرلیا۔

ذرائع کے مطابق بحری کارگو اور آئل ٹینکر جہازوں میں استعمال ہونے والا انتہائی کم مقدار کا سلفر فیول ہے اوراس کی پی این ایس سی کے جہازوں کو فراہمی بھی شروع ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ''راکٹ فیول'' میں 8 پاکستانی اسٹارٹ اپس سیمی فائنل میں

مقامی طور پر فیول کی فراہمی سے صرف پی این ایس سی کو سالانہ ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ پی این ایس سی کے ذرائع کے مطابق مقامی ریفائنری کو فیول کی ادائیگی روپوں میں کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں