زمان پارک آنے والے پی ٹی آئی کے 27 کارکنان گرفتار

پولیس نے زمان پارک سے واپسی پر پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا


نعمان شیخ June 18, 2023
فائل فوٹو

پنجاب پولیس نے زمان پارک ملاقات کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کے 27 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان نے زمان پارک میں چیئرمین سے ملاقات کی، جس کے بعد واپسی جاتے ہوئے لاہور پولیس نے گرفتار کیا۔

گرفتار ہونے والے کارکنان کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے، ضلع قصور،لاہور، گوجرانوالہ، اور سرگودھا سے تعلق رکھتے ہیں۔

پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ آخری اطلاع آنے تک کارکنان کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں