پاکستان روس کا کسٹمز میں شماریاتی ڈیٹا کے تبادلے کیلیے معاہدہ

مفاہمتی یادداشت کے مطابق فریقین ہر سہ ماہی اختتام پر معلومات کا تبادلہ کریں گے


سالانہ ڈیٹا رپورٹنگ سال ختم کے بعد 120 دن کے اندر الگ طور پر فراہم کریں گے (فوٹو فائل)

پاکستان اور روس کے درمیان کسٹمز کے درمیان شماریاتی ڈیٹا کے تبادلے کیلیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے۔

پاکستان میں روسی سفارت خانہ سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس نے سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے موقع پر جو 14 سے 17 جون تک ہو رہا ہے پاکستان کسٹمز دی فیڈرل کسٹمز سروس (روسی فیڈریشن)کے درمیان معاہدہ ہوا۔

رشین فیڈریشن میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے پاکستان کسٹمز کی جانب سے ایم او یو پردستخط کئے ، سیکرٹری کامرس محمد صالح فاروقی اور ماسکو میں پاکستانی سفارتخانہ میں منسٹر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ شوکت حیات چیمہ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: روس، ایران، افغانستان سے اشیا کے بدلے اشیا کی تجارت کا طریقہ کار جاری

مفاہمت کی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے فریقین بیرونی تجارت کے اعدادوشمار مرتب کرنے کیلئے بروئے کار لائے جانے والے طریقہ کار کے بارے میں معلومات کے تبادلے، اس کی نمایاں تبدیلیوں اور اس کے ساتھ ساتھ باہمی تجارت کے بارے میں شماریاتی اعدادوشمار کے تبادلے ماسوائے اس ڈیٹا کے جو ریاست یا تجارتی رازداری کے دائرہ کار میں آتا ہو، کے شعبہ میں تعاون کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |