پہلی بار بجٹ میں صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص کی گئی مریم اورنگزیب

نئے مالی سال کے بجٹ میں ایک ارب روپے اس مقصد کے لیے رکھے گئے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات


این این آئی June 10, 2023
(فائل: فوٹو)

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پہلی بار بجٹ میں صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص کی گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اعلان کرتے ہوئے مجھے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ پہلی بار بجٹ میں صحافیوں کے لئے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مالی سال 2023ـ24ء کے بجٹ میں ایک ارب روپے اس مقصد کے لیے رکھے گئے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ اس اہم قدم کے لیے انہوں نے رقم فراہم کی۔

انہوں ںے کہا کہ بطور وزیر اطلاعات یہ میرے اولین مقاصد میں سے ایک تھا کہ ورکنگ جرنلسٹس کو خاص طور پر ان کی مشکل کی گھڑی میں یہ سہولت میسر آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں