ٹیسٹ چیمپئین شپ بھارتی ٹیم 296 تک محدود

راہنے کے89 رنز، آسٹریلیا نے 4وکٹ پر 123رنز بنالیے، 296رنز کی برتری


Sports Desk June 10, 2023
راہنے کے89 رنز، آسٹریلیا نے 4وکٹ پر 123رنز بنالیے، 296رنز کی برتری۔ فوٹو: بپن پٹیل

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم 296تک محدود رہی۔

اوول میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں469رنز بنائے تھے، جواب میں بھارت نے 5وکٹیں 151رنز کے سفر میں گنوادیں تھیں، تیسرے روز اجنکیا راہنے 29 کے ساتھ دوبارہ کریز پر آنے والے سریکار بھارت گزشتہ سکور 5 میں مزید کوئی اضافہ کیے بغیر سکاٹ بولینڈ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی آندھی نے بھارتی بیٹرز کے قدم اکھاڑ دیے

اجنکیا راہنے(89) نے شیردل ٹھاکر کے ہمراہ ٹوٹل 261تک پہنچایا تھا کہ پیٹ کمنزکی گیند پر کیمرون گرین کو کیچ دے بیٹھے،ساتویں وکٹ کیلیے 108رنز کی شراکت قائم ہوئی، پیٹ کمنز نے امیش یادو (5) کی بیلز بھی فضا میں بکھیریں،شیردل ٹھاکر(51) کیمرون گرین اور وکٹ کیپر ایلکس کیری کے گٹھ جوڑ کا شکار ہوئے،مچل اسٹارک نے بھی محمد شامی کو 13پر میدان بدر کرنے کیلیے وکٹ کیپر کی مدد لی۔

بھارت کی اننگز 296پر تمام ہوئی،پیٹ کمنز3، مچل اسٹارک، سکاٹ بولینڈ اور کیمرون گرین 2،2، ناتھن لائن ایک شکار کرنے میں کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک میچ کی بنیاد پر ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کا فیصلہ نہیں ہونا چاہیے، آکاش چوپڑا

آسٹریلیا نے 173رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا تو ڈیوڈ وارنر صرف ایک رن بناکر محمد سراج کی گیند پر وکٹ کیپر سریکار بھارت کو کیچ دے بیٹھے،امیش یادو نے عثمان خواجہ (13) کو وکٹوں کے پیچھے کیچ کرایا،اسٹیون اسمتھ(34) رویندرا جڈیجا اور شیردل ٹھاکر کے گٹھ جوڑکا شکار ہوئے تو ٹوٹل87تھا،اسپنر نے ٹریوس ہیڈ(18) کا خود ہی کیچ تھام لیا۔

دن کے اختتام تک آسٹریلیا نے 4وکٹ پر 123رنز بناکر برتری 296تک پہنچادی، مارنس لبوشین41اور کیمرون گرین 7پر ناٹ آئوٹ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔