ٹی بی اور ملیریا پروگرام پاکستان کیلئے 282 ملین ڈالر کی عالمی گرانٹ منظور

گلوبل فنڈ نے 2003 سے اب تک پہلی مرتبہ پاکستان کی درخواست کو پہلی ونڈو میں منظور کیا، وفاقی وزیر صحت


رضیہ خان June 07, 2023
گرانٹ کی منظوری گلوبل فنڈ کی ٹیکنکل ریویو کمیٹی کی منظوری کے بعد دی گئی، عبدالقادر پٹیل

گلوبل فنڈ نے پاکستان کے ٹی بی اور ملیریا پروگرام کیلئے 282 ملین ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ گرانٹ کی منظوری گلوبل فنڈ کی ٹیکنکل ریویو کمیٹی کی منظوری کے بعد دی گئی ہے جس پر کامن مینجمنٹ یونٹ کی ٹیم اور وزارت صحت کے افسران خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

وزیر صحت نے کہا کہ کامن مینیجمنٹ یونٹ کو مزید مضبوط اور اس کی استعداد کار کو مزید بڑھائیں گے، گرانٹ ٹی بی اور میلیریا جیسی بیماری کو ختم کرنے میں موثر ثابت ہوگی، سال 2003 سے اب تک پہلی مرتبہ پاکستان کی فنڈنگ درخواست کو گلوبل فنڈ کی پہلی ونڈو میں منظور کیا گیا۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ میں گلوبل فنڈ کی ٹیم کا مشکور ہوں جنہوں نے پاکستان کا کیس لڑا اور عالمی امدادی اداروں کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے گرانٹ حاصل کرنے میں پاکستان کو تکنیکی مدد فراہم کی۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا وزارت صحت عوام کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروے کار لا رہی ہے، عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے، صحت کا شعبہ بہتری کی جانب گامزن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں